بسم الله الرحمن الرحيم
آيه شريفه "فَاسْأَلُواْ أَهْلَ الذِّكْرِ إِن كُنتُمْ لاَ تَعْلَمُونَ" (نحل/ 43) سب کو پوچھنے کی دعوت دیتی ہے۔ اس آیت کریمہ میں "أَهْلَ الذِّكِر" کا نمایاں مصداق اہل بیت عصمت و طہارت ^ ہیں۔ اسی سلسلے میں عالمی اہل بیت^ اسمبلی پوری دنیا میں خالص محمدی اسلام کے معارف و تعلیمات کے احیاء و ترویج اور ناموس قرآن کریم و سنت نبی و آل نبی |کے تحفظ کے علمبردار کی حیثیت سے تمام فرزندان امت اسلام ـ بطور خاص پیروان اہل بیت ^ ـ کی وحدت و یکجہتی کو تقویت پہنچانے اور ان کی فکری، ثقافتی، سیاسی اور سماجی نشوونما اور اصلاح اور انہیں تشہیری و ابلاغی مظلومیت سے چھٹکارا دینے کی غرض سے یہ ویب سائٹ قائم کرنے کا اہتمام کرچکی ہے۔ یہ ویب سائٹ پانچ زبانوں "زبان عربی، فارسی، اردو، انگریزی اور ترکی" میں مختلف علمی، قرآنی، حدیثی، اعتقادی، تاریخی و ... موضوعات میں دسیوں ہزار سے زائد سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل ہے۔