ديگر مذہبى مقامات کے احکام 5 آئڈم کيا اولاد ائمہ ميں سے کسى کے مرقد کے لئے نذر ميں آئے ہوئے سامان اور قاليں کو محلہ کى جامع مسجد ميں استعمال کيا جا سکتا ہے؟ جو عزاخانے حضرت ابوالفضل العباس اور ديگر شخصيات کے نام پر بنائے جاتے ہيں کيا وہ مسجد کے حکم ميں ہيں؟ اميد ہے کہ ان کے احکام بيان فرمائيں گے۔ کيا شرعى نقطہ نظر سے امام بارگاہ کو چند معين اشخاص کے نام رجسڑڈ کرنا جائز ہے ؟ پراني مسجد سے ملحق ايک امام بارگاہ بنائى گئى ہے اور آج کل مسجد ميں نمازيوں کے لئے گنجائش نہيں ہے، کيا مذکورہ امام بارگاہ کو مسجد ميں شامل کر کے اس سے مسجد کے عنوان سے استفادہ کيا جا سکتا ہے؟ مسائل کى کتابوں ميں لکھا ہوا ہے کہ مجنب شخص اور حائضہ عورت دونوں کے لئے ائمہ (عليہم السلام) کے حرم ميں داخل ہونا جائز نہيں ہے ۔ برائے مہربانى اس کى وضاحت فرمائيں کہ کيا صرف قبہ کے نيچے کى جگہ حرم ہے يا ...