ڈش (سٹيلائٹ) انٹينا 5 آئڈم ايسے ڈش آنٹينا کا کيا حکم ہے جو اسلامى جمہوريہ کے چينلز کے علاوہ بعض خليجى اور عربى ممالک کے مفيد پروگراموں کے ساتھ تمام مغربى اور فاسد چينلز بھى دريافت کرتا ہے؟ کيا جو شخض اسلامى جمہوريہ سے باہر رہتا ہے اس کے لئے اسلامى جمہوريہ کے ٹيلى ويژن پروگرام ديکھنے کے لئے سٹيلائٹ چينلز دريافت کرنے والا ڈش انٹينا خريدنا جائز ہے؟ علمى اور قرآنى پروگرام و غيرہ سے مطلع ہونے کے لئے جو کہ مغربى ممالک اور خليج فارس کے نواحى ممالک نشر کرتے ہيں ڈش کے استعمال کا حکم کيا ہے؟ ميرا کام ڈش کى مرمت کرنا ہے اور گذشتہ چند ايام سے ڈش لگانے اور مرمت کروانے والے لوگوں کا تانتا بندھا ہوا ہے مذکورہ مسئلہ ميں ہمارى ذمہ دارى کيا ہے؟ اور ڈش کے خريد و فروخت اور اسپئير پارٹس بيچنے کا کيا ... کيا ڈش کے ذريعے ٹى وى پروگرام ديکھنا، ڈش خريدنا اور رکھنا جائز ہے؟ اور اگر ڈش مفت ميں حاصل ہو تو اس کا کيا حکم ہے؟