داڑھى مونڈھنا 14 آئڈم بعض لوگ اپنى ٹھوڑى کے بال نہيں (فرينچ کٹ) کاٹتے اور اطراف کے بال کاٹ ديتے ہيں اس کا کيا حکم ہے؟ بليڈيا مشين سے داڑھى کاٹنے کا کيا حکم ہے اگر انسان کا کام مذکورہ عمل کا تقاضا کرتا ہو؟ بعض اوقات لوگ ميرے پاس شيونگ مشين کى مرمت کرانے آتے ہيں اور کيونکہ داڑھى کاٹنا شرعاً حرام ہے کيا ميرے لئے مرمت کرنا جائز ہے؟ کيا اگر داڑھى رکھنا جائز مقاصد کے حصول ميں رکاوٹ ہو تو داڑھى کاٹنا جائز ہے؟ کيا شيونگ کريم کا خريدنا، فروخت کرنا اور بنانا جائز ہے؟ جس کا اصل استعمال شيونگ ميں ہوتا ہے اگرچہ کبھى کبھى شيونگ کے علاوہ بھى استعمال کى جاتى ہے؟ کيا وہ اجرت جو نائى داڑھى کاٹنے کے عوض ليتا ہے حرام ہے؟ برفرض حرمت اگر مال ِحلال سے مخلوط ہوجائے تو کيا اس کے لئے دو دفعہ خمس نکالنا واجب ہے؟ يا واجب نہيں ہے؟ کيا داڑھى کاٹنا فسق کا موجب ہے؟ طول اور عرض کے اعتبار سے داڑھى کے کيا حدود ہيں؟ مونچھ کو بڑھانے اور داڑھى کى اصلاح کرنے کا کيا حکم ہے؟ مونچھوں کا کيا حکم ہے؟ کيا اس کا بہت لمبا کرنا جائز ہے؟ ميں اسلامى جمہوريہ کى ايک کمپنى ميں تعلقات عامہ کا افسر ہوں اور مجھے مہمانوں کے لئے شيو کے آلات خريد کر انہيں دينے ہوتے ہيں تاکہ وہ اپنى داڑھى کاٹ سکيں ميرى ذمہ دارى کيا ہے؟ اگر داڑھى رکھنا (معاشرے ميں) اہانت کا باعث ہو تو داڑھى رکھنے کا کيا حکم ہے؟ داڑھى کاٹنے کے حرام ہونے سے مراد کيا لى گئى ہے؟ کيا کامل طور پر بال اگنے کے بعد کاٹنے کو داڑھى کاٹنا کہتے ہيں؟ يا چہرے پر اگے ہوئے بعض بال کاٹنے کو بھى داڑھى کاٹنا کہا جاتا ہے؟ داڑھى کى وہ حد جس کا نہ کاٹنا واجب ہے کيا ہے؟ اور کيا دونوں طرف چہره کے بھى اس مقدار ميں شامل ہيں؟