سوال کا متن:

کياقولمعصوم صسےثابتہےکہہمارےنبي ص کيولادتکيتاريخ 17 ربيع الاولہے؟


وزیٹر کی تعداد: 283    گروپ کاری: پیامبر اسلام (ص)         
جواب:

بسم اللہ الرحمن الرحيم شرعي تواريخ ميں اختلاف: جہاں بھي کسي روداد کي تاريخ معين کرنے کي بات آتي ہے، وہاں اختلاف نظر کا امکان بھي سامنے آجاتا ہے۔ اسلامي تواريخ ميں مختلف واقعات کے بارے ميں اس کي بے شمار مثاليں ملتي ہيں۔ جہاں تک شرعي تواريخ کے تعين کا سوال ہے، اس سلسلے ميں عام طور پر تين قسم کے نقطہ ہائے نظر پائے جاتے ہيں: ۱۔ روائي نقطہ نظر جس کي بنياد محدثين اور اخباريوں کے توسط سے ہم تک پہنچنے والي روايات ہيں۔ ايسے افراد عام طور پر کسي امام معصوم عليہ السلام يا کسي معروف مذہبي شخصيت سے منقول قول پر اعتماد کرتے ہيں۔ ۲۔ مورخين کا نقطہ نظر جو اپنے منقولات کو کسي خاص سند سے منصوب نہيں کرتے اور ان کے پاس اس کے علاوہ اپنے خاص منابع اور مآخذ ہوتے ہيں۔ ۳۔ منجموں اور ستارہ شناسوں کا نقطہ نظر، جيسے سلامي، بتاني، حمزہ اصفہاني، بيروني يا محمد بن ايوب طبري کہ يہ لوگ بھي مورخين اور شايد محدثين سے نقل قول کرنے کے علاوہ اپنے طور پر علم نجوم سے متعلق کوششيں بھي انجام ديتے ہيں۔ اس لئے ممکن ہے کہ روايات ميں موجود تواريخ کي درستي يا عدم درستي کا مسئلہ علم نجوم کے حوالے سے بھي حل کيا جاسکے۔ پہلے نقطہ نظر ميں پيغمبر خدا (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) کي ولادت باسعات کے بارے ميں اختلاف کسي قدر حيرت انگيز ہے۔ ساتويں صدي کے اواخر ميں ابوريحان البيروني (326 سے 440 ہجري قمري) اور ايربيلي دونوں معتقد ہيں کہ ممکن ہے اس اختلاف کي اصل وجہ رسول اللہ (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) کے دور ميں عربوں کا ان پڑھ ہونا ہو۔ (۱) پيغمبر اعظم (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) کي ولادت باسعادت: محدثين اور مورخين ميں سے تقريبا سبھي اس بات پر متفق ہيں کہ آنحضرت (صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم) کي ولادت ربيع الاول کے مہينے ميں ہوئي ليکن ولادت کے دن کے بارے ميں ان کے درميان اختلاف پايا جاتا ہے۔ شيعوں ميں جو بات عام طور پر ماني جاتي ہے وہ يہ ہے کہ آنحضرت (ص) مذکورہ مہينے کے سترھويں تاريخ کو جمعے کے روز طلوع فجر کے بعد پيدا ہوئے۔ اہل سنت آنحضرت (ص) کي ولادت کا دن اسي مہينے کي بارہ تاريخ بروز پير کو قرار ديتے ہيں۔ (۲) البتہ عوام ميں سے کچھ لوگ حضور (ص) کي تاريخ پيدائش نوشيرواں کي سلطنت کے چھياليسويں سال ميں ہاتھيوں (ابرہہ کي سپاہ) کي مکہ پر چڑھائي کي ۵۵ راتوں بعد دو تاريخ بروز پير يا آٹھ تاريخ يا دس تاريخ يا پھر تيرہ تاريخ کو قرار ديتے ہيں۔ بعض شيعہ متقدمين علماء نے بھي بارہ ربيع الاول کو ہي صحيح تاريخ قرار دي ہے۔ علامہ مجلسي نے اپني کتاب شريف "بحار الانوار" ميں آنحضرت (ص) کي ولادت کے بارے ميں گيارہ مختلف تاريخوں کا ذکر کيا ہے۔ ذيل ميں ہم بعض اقوال پر تفصيلي بحث کريں گے: شيعي علماء کے اقوال: بارہ ربيع الاول: ۱۔ محمد بن يعقوب کليني (متوفي: 329 ہجري قمري) اپني عمدہ تصنيف "الکافي" ميں حضور (ص) کي ولادت بروز جمعہ بارہ ربيع الاول کو قرار ديتے ہيں۔ (۳) ۲۔ مسعودي (سن چوتھي ہجري قمري ميں وفات پائي) نے اثبات الوصيہ ميں۔ (۴) ۳۔ کمال الدين و تمام النعمہ ميں شيخ صدوق کي ايک مرفوعہ روايت ہے جس ميں انہوں نے عام الفيل اور ربيع الاول کي ۱۲ويں تاريخ بروز پير کو رسول اللہ (ص) کي ولادت باسعات کا دن بيان فرمايا ہے۔ (۵) ۴۔ ابو جعفر محمد بن ايوب طبري شيعي (پانچويں صدي کے آخري پچيس برسوں ميں حيات تھے) کي کتاب زيج مفرد ميں بھي رسول اللہ (ص) کي ولادت کي تاريخ بارہ ربيع الاول درج ہے۔ (۶) ۵۔ معاصر علماء ميں سے عظيم رجالي اور قاموس الرجال کے مصنف شيخ محمد تقي شوشتري اور ان سے قبل آقا رضي قزويني (متوفي: 1096) بھي بارہ ربيع الاول کے قائل تھے۔ آقا رضي کي تحريريں علامہ مجلسي مرحوم کي نظر سے بھي گزري ہيں جن سے علامہ متفق نہيں تھے اور آقا رضي کا نام لئے بغير صرف "بعض المحققين" کہہ کر ان کے مطالب پر تنقيد کي ہے۔ آقا بزرگ تہراني لکھتے ہيں: "شيخ الشريعہ اصفہاني کے صاحبزادے ميرزا محمد مہدي نے بھي ايام جواني ميں "اعلام الاعلام بمولد سيد الانام" کے عنوان سے پيغمبر اعظم (ص) کي ولادت کے بارے ميں ايک رسالہ تحرير کيا ہے۔ يہ رسالہ دراصل ان کے والد يعني شيخ الشريعہ کے عقيدے کي تقرير و تائيد ہے جو "ميزان السماء" ميں ميرزا نوري کي باتوں سے متفق نہيں۔ ان سے حشرنشر رکھنے والے آقا بزرگ اس بات کي طرف اشارہ کرکے کہ قزويني کي لسان الخواص کا ايک نسخہ شيخ الشريعہ کے پاس تھا، کہتے ہيں کہ يہي وجہ تھي کہ مرحوم شيخ الشريعہ يومِ ولادت کے مستحب اعمال کے بارے ميں احتياط کرتے تھے اور يہ اعمال 12 ربيع الاول اور 17 ربيع الاول دونوں ايام ميں انجام ديا کرتے تھے۔ (۷) 17 ربيع الاول: ۱۔ شيخ مفيد (متوفي: 413 ہجري قمري)؛ محمد بن محمد بن نعمان اپني کتب "مقنعہ"، "حدائق الرياض" اور "مسار الشيعہ" ميں۔ (۸) ۲۔ شيخ طوسي (متوفي: 460 ہجري قمري) "تہذيب"، "مصباح المجتہد"، "مبسوط" اور "نہايہ" ميں۔ (۹) ۳۔ محمد بن علي بن عثمان کراجکي (متوفي: 449 ہجري قمري) کنز الفوائد ميں۔ (۱۰) ۴۔ سلار ديلمي (متوفي: 463 ہجري قمري) اپني کتاب "مراسم" ميں۔ (۱۱) ۵۔ ابو علي فنال نيشابوري (متوفي: 508 ہجري قمري) اپني کتاب "روضۃ الواعظين" ميں۔ (۱۲) ۶۔ محمد بن علي بن شہرآشوب (متوفي: 588 ہجري قمري) اپني کتاب "مناقب"۔ (۱۳) ۷۔ امين الاسلام طبرسي (متوفي: 552 ہجري قمري) - صاحب تفسير مجمع البيان - اپني کتاب اعلام الوري۔ (14) ۸۔ ابن زہرہ (متوفي: 585 ہجري قمري) "غنيہ" ميں۔ (۱۵) ۹۔ ابن ادريس حلي (متوفي: 598 ہجري قمري تقريبا) اپني کتاب "سرائر" ميں۔ (۱۶) ۱۰۔ سيد علي بن طاووس (متوفي: 664 ہجري قمري) اپني کتاب "اقبال" ميں۔ (۱۷) ۱۱۔ علي بن عيسي اربلي (متوفي: 692 ہجري قمري) اپني کتاب "کشف الغمہ"۔ (۱۸) ۱۲۔ رضي الدين علي بن يوسف مطہر (متوفي: 703 ہجري قمري) - علامہ حلي کے بھائي - اپني کتاب "العدد القويہ" ميں۔ (۱۹) ۱۳۔ علامہ حلي (متوفي: 726 ہجري قمري) اپني کتاب "تذکرۃ الفقہاء" ميں۔ (۲۰) ۱۴۔ معاصر علماء ميں سے بھي اکثر اسي بات کے قائل ہيں۔ اس بارے ميں تاليفات رکھنے والے اہم ترين علماء ميں علامہ مجلسي (رہ) (کتاب بحار الانوار ميں)، محدث نوري (سماء النقال نامي رسالے ميں) اور ثقۃ الاسلام تبريزي ("ايضاح الانباء" ميں) وغيرہ قابل ذکر ہيں۔ اہل سنت کي وہ روايات جو اس بات پر دلالت کرتي ہيں کہ رسول اللہ (ص) کي تاريخ ولادت ۱۲ ربيع الاول ہے: اس بارے ميں رسول اللہ (ص) سے صرف ايک ماثور روايت وارد ہوئي ہے: قال الإمام أبو سعيد عبد الرحمن بن مهدي:حدثنا مهدي بن ميمون، عن غيلان بن جرير،عن عبد اللّه بن معبد الزماني،عن أبي قتادة رضي اللّه عنه:أنّ أعرابيا قال:يا رسول اللّه!ما تقول في صوم يوم الاثنين فقال: ذلک يوم ولدت فيه،و أنزل عليّ فيه.خرّجه مسلم في«صحيحه»لابن المهدي. تابعه أبو داود الطيالسي،عن مهدي بن ميمون. تابعه:حماد بن زيد،و شعبة بن الحجاج،و أبان بن يزيد العطار،عن غيلان،بنحوه. و روى حميد بن زنجويه فقال:حدثني عبد الرزاق،أخبرنا معمر،عن قتادة،عن عبد اللّه بن معبد،فذکر الحديث مطولا. و فيه:فماذا تقول في صوم يوم الاثنين؟قال:«ذاک يوم ولدت فيه، و يوم أنزل عليّ فيه». ليکن آنحضرت (ص) کے يومِ ولادت کے بارے ميں ابن عباس اور امام باقر (ع) سے مختلف اقوال ان کي کتب ميں ملتي ہيں: و قال الإمام أحمد بن حنبل في«مسنده»:حدثنا موسى بن داود، حدثنا ابن لهيعة،عن خالد بن عمران،عن حنش الصنعاني،عن ابن عباس رضي اللّه عنهما قال:ولد النبي صلى اللّه عليه و سلم يوم الاثنين، و استنبئ يوم الاثنين،و خرج مهاجرا من مکة إلى المدينة يوم الاثنين، و قدم المدينة يوم الاثنين،و توفّي صلى اللّه عليه و سلم يوم الاثنين،و رفع الحجر الأسود يوم الاثنين.خرّجه ابن جرير في«تاريخه»فقال:حدثني إبراهيم بن سعيد الجوهري،حدثنا موسى بن داود،فذکره. تابعه يحيى بن بکير،و عمرو بن خالد فيما خرّجه الطبراني في «معجمه الکبير»من حديثهما قالا:حدثنا لهيعة،عن خالد بن عمران،عن حنش بن عبد اللّه الصنعاني،عن ابن عباس رضي اللّه عنهما قال:ولد نبيکم صلى اللّه عليه و سلم يوم الاثنين،و يوم الاثنين خرج من مکة، و دخل المدينة يوم الاثنين،و فتح بدر يوم الاثنين،و نزلت المائدة يوم الاثنين اَلْيَوْمَ أَکْمَلْتُ لَکُمْ دِينَکُمْ ،و رفع الرکن الأسود يوم الاثنين،و توفّي صلى اللّه عليه و سلم يوم الاثنين. حدّث بنحوه يعقوب بن سفيان في«التاريخ»،عن ابن بکير قال: حدثنا عبد اللّه بن لهيعة،فذکره. حدّث بنحوه يعقوب بن سفيان في«التاريخ»،عن ابن بکير قال: حدثنا عبد الله بن لهيعة،فذکره. و رواه عثمان بن سعيد الدارمي: حدثنا سعيد بن عفير،حدثني ابن لهيعة،عن خالد بن عمران،فذکره. و قال الطبراني في«معجمه الکبير»:حدثنا محمد بن زکريا الغلابي، حدثنا عبد اللّه بن رجاء،حدثنا إسرائيل،عن مسلم الأعور،عن مجاهد، عن ابن عباس رضي اللّه عنهما قال: ولد رسول اللّه صلى اللّه عليه و سلم يوم الاثنين،و أنزل عليه يوم الاثنين،و مات يوم الاثنين. و جاء عن عبيد اللّه بن عمر،عن کريب،عن ابن عباس رضي اللّه عنهما قال:ولد صلى اللّه عليه و سلم يوم الاثنين. و له طرق غير ما ذکرنا إلى ابن عباس رضي اللّه عنها. منها:ما قاله خيثمة بن سليمان:حدثنا خلف بن محمد کردوس الواسطي،حدثنا المعلى بن عبد الرحمن[بن]عبد الحميد بن جعفر،عن الزهري،عن عبيد اللّه،عن ابن عباس رضي اللّه عنهما قال: ولد النبي صلى اللّه عليه و سلم يوم الاثنين في ربيع الأول،و أنزلت عليه النبوة يوم الاثنين في أول شهر ربيع الأول،و أنزلت عليه البقرة يوم الاثنين في ربيع الأول،و هاجر إلى المدينة في ربيع الأول،و توفي يوم الاثنين في ربيع الأول. و روي عن أبي جعفر محمد بن علي الباقر:أنّ النبي صلى اللّه عليه و سلم ولد يوم الاثنين.(21) سني علماء کے اقوال: ۱۔ ابن اثير (متوفي: 630 ہجري قمري) اپني تصنيف "اسد الغابہ" اور "کامل التاريخ" ميں حضور (ص) کي تاريخ ولادت ربيع الاول کي بارھويں تاريخ بروز پير يا پھر اسي ماہ کي دسويں تاريخ کو قرار ديتے ہيں۔ نيز يہ بھي لکھتے ہيں کہ بعض لوگوں نے حضور (ص) کي تاريخ ولادت اسي ماہ کي دوسري يا پھر آٹھويں تاريخ بھي ذکر کي ہے۔ (۲۲) ۲۔ ابن خلدون (متوفي: 808 ہجري قمري) اپني کتاب تاريخ ميں پيغمبر (ص) کا يومِ ولادت ربيع الاول کے مہينے کي بارھويں تاريخ کو قرار ديتے ہيں۔ (۲۳) ۳۔ ابو الفداء اسماعيل (متوفي: 732 ہجري قمري) بھي ان کي ولادت کا دن ربيع الاول کي بارھويں تاريخ کو قرار ديتے ہيں۔ (۲۴) ۴۔ امير عطاء حسيني (نوي صدي ہجري کے اواخر ميں وفات پائے) نے "روضۃ الاحباب" ميں لکھا ہے کہ علماء کے درميان مشہور قول يہي ہے کہ آپ (ص) کي ولادت ماہ ربيع الاول کي بارھويں تاريخ کو ہوئي۔ ۵۔ حافظ ابرو (متوفي: نويں صدي ہجري) نے بھي آپ (ص) کي ولادت کي تاريخ پير بارہ ربيع الاول لکھي ہے۔ ۶۔ علي بن برہان الدين (سيرہ حلبيہ کے مصنف) لکھتے ہيں: اس بات ميں اختلاف نظر پايا جاتا ہے کہ آيا پيغمبر (ص) کي ولادت رات کو ہوئي يا دن کو؟ اگر دن کو ہوئي تو کس وقت؟ اس کے علاوہ آنحضرت (ص) کي ولادت کے سال، مہينے اور جائے پيدائش سے متعلق بھي اختلاف پايا جاتا ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ ولادت پير کے روز ہوئي ہے ليکن کچھ لوگوں نے قسم کھاکر کہا ہے کہ اس ميں قطعا شک و شبہ نہيں کہ ان کي ولادت پير کے دن ہي ہوئي اور ايسے لوگوں کے قول کو باطل قرار ديا ہے جن کا ماننا ہے کہ آنحضرت (ص) کي ولادت کا جمعے کے دن ہوئي تھي۔ ابي قتادہ سے روايت ہے کہ پيغمبر (ص) سے پير کے دن کے بارے ميں سوال کيا گيا۔ آپ نے فرمايا: "يہ وہ دن ہے جس دن ميں پيدا ہوا تھا۔۔۔" سعيد بن مسيب سے روايت ہے کہ پيغمبر (ص) کي ولادت بارہ ربيع الاول کے دن دوپہر کو ہوئي تھي اور يہ بھي کہا جاتا ہے کہ اس قول پر علماء کے درميان اجماع ہے (اور اس ميں کسي قسم کا اختلاف نہيں پايا جاتا) اور تمام مسلمان بھي اسي قول پر عمل کرتے ہيں؛ خاص طور پر اہل مکہ جو اس روز آنحضرت (ص) کي جائے پيدائش کي زيارت کرتے ہيں۔۔۔ اسي طرح کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ آپ کي ولادت ماہ ربيع الاول کي دسويں تاريخ کو ہوئي۔ اس قول کو دمياطي نے صحيح قرار ديا ہے، کيونکہ ابن اسحاق نے پہلا قول بغير کسي سند کے ذکر کيا ہے۔ اگر ابن اسحاق يہ قول بھي نقل کرتا تو بھي اس کا قول قابل قبول نہ ہوتا کيونکہ علمائے رجال اسے موثق نہيں مانتے۔ ابن مدائني اور ابن معين کہتے ہيں کہ اس کا کہا ہوا حجت اور مستند نہيں ہے۔ اسي طرح امام مالک نے بھي اسے جھوٹا شخص قرار ديا ہے۔ بعض لوگوں نے ۱۷ ربيع الاول جبکہ بعض نے اسي مہينے کي آٹھويں تاريخ کو آنحضرت (ص) کي ولادت کا دن قرار ديا ہے۔ ابن دحيحہ نے کہا ہے کہ آٹھ ربيع الاول والا قول درست ہے اور اس قول کے بارے ميں مورخين کے درميان اتفاق نظر پايا جاتا ہے۔ قطب قسطلاني بھي کہتے ہيں کہ حميدي اور ان کے استاد ابن حزم سميت اکثر و بيشتر اہل حديث نے اسي قول کو اختيار کيا ہے۔ اس کے بعد علي بن برہان الدين نے کچھ اور اقوال بھي ذکر کئے ہيں۔ وہ شيعي روايات جو اس بات پر دلالت کرتي ہيں کہ آنحضرت (ص) کي ولادت ۱۷ ربيع الاول کو ہوئي: ۱۔ شيخ طوسي اپني کتاب "تہذيب" ميں لکھتے ہيں: أبو عبد الله بن عياش قال : حدثني أحمد بن زياد الهمداني وعلي بن محمد التستري قالا : حدثنا محمد بن الليث المکي قال : حدثني أبو إسحاق بن عبد الله العلوي العريضي قال : وحک في صدري ما الايام التي تصام؟ فقصدت مولانا ابا الحسن علي بن محمد عليهما‌السلام وهو بصربا ولم أبد ذلک لاحد من خلق الله فدخلت عليه فلما بصر بي قال عليه‌السلام : يا ابا اسحاق جئت تسألني عن الايام التي يصام فيهن؟ وهي اربعة : أولهن يوم السابع والعشرين من رجب يوم بعث الله تعالى محمدا صلى‌الله‌عليه‌وآله إلى خلقه رحمة للعالمين ، ويوم مولده صلى‌الله‌عليه‌وآله وهو السابع عشر من شهر ربيع الاول ، ويوم الخامس والعشرين من ذي القعدة فيه دحيت الکعبة ، ويوم الغدير فيه اقام رسول الله صلى‌الله‌عليه‌وآله اخاه عليا عليه‌السلام علما للناس وإماما من بعده ، قلت : صدقت جعلت فداک لذلک قصدت ، اشهد انک حجة الله على خلقه.(۲۵) ۲۔ شيخ طوسي اپني تصنيف "مصباح المتهجد" ميں رقمطراز ہيں: و روى إسحق بن عبد الله العلوي العريضي قال: اختلف أبي وعمومتي في الأربعة الأيام تصام في السنة فرکبوا إلى مولانا أبي الحسن علي بن محمد عليه السلام وهو مقيم بصربا قبل مصيره إلى سر من رأي، فقالوا جئناک يا سيدنا لامر اختلفنا فيه، فقال: نعم! جئتم تسألوني عن الأيام التي تصام في السنة فقالوا: ما جئناک إلا لهذا، فقال عليه السلام: اليوم السابع عشر من ربيع الأول، وهو اليوم الذي ولد فيه رسول الله صلى الله عليه وآله، واليوم السابع والعشرون من رجب، وهو اليوم الذي بعث الله فيه رسول الله صلى الله عليه وآله، واليوم الخامس والعشرون من ذي القعدة، وهو اليوم الذي دحيت فيه الأرض واستوت سفينة نوح على الجودي، فمن صام ذلک اليوم کان کفارة سبعين سنة، واليوم الثامن عشر من ذي الحجة وهو يوم الغدير يوم نصب فيه رسول الله صلى الله عليه وآله عليا أميرالمؤمنين علما، ومن صام ذلک اليوم کان کفارة ستين عاما.(۲۶) درج بالا دو روايات کے مطابق امام ہادي (ع) نے چار دنوں کا روزہ مستحب قرار ديا ہے جن ميں سے ايک دن ۱۷ ربيع الاول بھي ہے جو دوسرے لفظوں ميں پيغمبر (ص) کي تاريخ ولادت ہے۔ ۳۔ سيد بن طاوس "اقبال الاعمال" ميں لکھتے ہيں: و اما زيارة مولانا أمير المؤمنين عليه السلام عند ضريحه الشريف: فزر مولانا و سيدنا رسول اللَّه و مولانا أمير المؤمنين علياً صلوات اللَّه عليهما بالزيارة التي زارهما بها مولانا الصادق جعفر بن محمد صلوات اللَّه عليه و آله، حيث حضر عند ضريح مولانا علي عليه السلام في يوم سابع عشر ربيع الأول، مولد سيّدنا و مولانا رسول اللَّه صلّى اللَّه عليه و آله، فإنّها فاضلة فيما أشار إليه. رواها محمد بن مسلم الثقفي قال: إذا أتيت مشهد أمير المؤمنين صلوات اللَّه عليه فاغتسل غسل الزيارة...(۲۷) اس روايت کے مطابق امام صادق (ع) نے ۱۷ ربيع الاو کو (جسے امام (ع) نے پيغمبر اکرم (ص) کي ولادت کا دن قرار ديا ہے) اپنے جد امير المؤمنين (عليہ السلام) کي زيارت فرمائي۔۔۔ يقيناً روايت ميں يہ بات واضح طور پر مذکور نہيں کہ اسي دن پيغمبر (ص) کي ولادت ہوئي ليکن ممکن ہے کہ امام (عليہ السلام) کي زيارت کا يہي مطلب ليا جائے۔ وہ شيعي روايات جو اس بات پر دلالت کرتي ہيں کہ آنحضرت (ص) کي ولادت بروز پير نہيں ہوئي: ۱۔ شيخ صدوق اپني کتاب "خصال" ميں رقمطراز ہيں: حدثنا محمد بن الحسن رضي الله عنه قال: حدثنا محمد بن يحيى العطار قال: حدثنا محمد بن أحمد بن يحيى بن عمران الأشعري، عن العباس بن معروف، عن محمد بن أبي عمير، عن أبي حمزة، عن عقبة بن بشير الأزدي قال: جئت إلى أبي جعفر عليه السلام يوم الاثنين فقال: کل، فقلت: إني صائم فقال: وکيف صمت؟ قال: قلت: لان رسول الله صلى الله عليه وآله ولد فيه، فقال: أما ما ولد فيه فلا تعلمون، وأما ما قبض فيه فنعم ثم قال: فلا تصم ولا تسافر فيه. اس روايت ميں حضرت امام باقر (ع) راوي کے قول کي (جو اس گمان ميں تھا کہ پيغمبر (ص) کي ولادت بروز پير ہوئي تھي) غير صريح انداز ميں تکذيب فرماتے ہيں۔ (۲۸) ۲۔ شيخ صدوق (رہ) اپني کتاب "خصال" ميں لکھتے ہيں: حدثنا أبي رضي الله عنه قال: حدثنا سعد بن عبد الله قال: حدثني أحمد ابن محمد بن عيسى، عن موسى بن القاسم البجلي، عن علي بن جعفر قال: جاء رجل إلى أخي موسى بن جعفر عليهما السلام فقال له: جعلت فداک إني أريد الخروج فادع لي فقال: ومتى تخرج؟ قال: يوم الاثنين؟ فقال له: ولم تخرج يوم الاثنين؟ قال: أطلب فيه البرکة لان رسول الله صلى الله عليه وآله ولد يوم الاثنين، فقال: کذبوا ولد رسول الله صلى الله عليه وآله يوم الجمعة، وما من يوم أعظم شؤما من يوم الاثنين، يوم مات فيه رسول الله صلى الله عليه وآله وانقطع فيه وحي السماء، وظلمنا فيه حقنا، ألا أدلک على يوم سهل لين ألان الله لداود عليه السلام فيه الحديد؟ فقال الرجل: بلى جعلت فداک، فقال: اخرج يوم الثلاثاء. (۲۹) اس روايت ميں امام کاظم (ع) نے صراحتا فرمايا ہے کہ پيغمبر (ص) کي ولادت پير کو نہيں بلکہ جمعے کو ہوئي تھي۔ (۳۰) ۳۔ احمد بن محمد بن خالد برقي "محاسن" ميں لکھتے ہيں: عن القاسم بن محمد الجوهرى، عن جميل بن صالح، عن محمد بن أبى الکرام قال: تهيأت للخروج إلى العراق، فأيتت أبا عبد الله (ع) لاسلم عليه وأودعه، فقال: أين تريد؟ - قلت: أريد الخروج إلى العراق، فقال لى: في هذا اليوم؟! وکان يوم الاثنين، فقلت: إن هذا اليوم يقول الناس: إنه يوم مبارک، فيه ولد النبي صلى الله عليه وآله فقال: إنه ليوم مشوم، فيه قبض النبي صلى الله عليه وآله وانقطع الوحى، ولکن أحب لک أن تخرج يوم - الخميس وهو اليوم الذى کان يخرج فيه إذا غزا (۳۱) اس روايت ميں امام صادق (ع) راوي کے قول کے برعکس (جو پير کو رسول اللہ (ص) کي ولادت کا دن خيال کرتا ہے) اسے رسول اللہ (ص) کا يوم وفات قرار ديتے ہيں۔ ۴۔ احمد بن محمد بن خالد برقي "محاسن" ميں لکھتے ہيں: عن عثمان بن عيسى، عن أبى أيوب الخزاز، قال: أردنا أن نخرج، فجئنا نسلم على أبى عبد الله (ع) فقال: کأنکم طلبتم برکة يوم الاثنين؟ - فقلنا: نعم، قال: وأى يوم أعظم شؤما من يوم الاثنين، يوم فقدنا فيه نبينا، وارتفع فيه الوحى عنا، لا تخرجوا، واخرجوا يوم الثلثاء. (۳۲) اس روايت ميں بھي امام صادق (ع) پير کو منحوس دن قرار ديتے ہيں کيونکہ اس روز پيغمبر (ص) کي وفات کے باعث وحي الہي کا سلسلہ بند ہوگيا تھا۔ ۵۔ پير کي نحوست کے بارے ميں اور بھي کئي روايات موجود ہيں۔ (۳۳) بہرحال اگر پيغمبر (ص) کا يوم ولادت پير کا دن ہوتا تو اس روز کے منحوس ہونے پر اتني تاکيد بے معني ہوتي۔ ليکن يہاں يہ بات بھي ذہن ميں رکھنے کي ہے کہ پير کو منحوس قرار دينے کا مطلب يہ نہيں ہے کہ يہ دن بذات خود منحوس ہے، جيسا کہ ان روايات پر غور کرنے سے سمجھ ميں آتا ہے۔ پس ان روايات سے معلوم ہوتا ہے کہ پيغمبر (ص) کي ولادت باسعادت پير کے دن يعني بارہ ربيع الاول کو نہيں بلکہ بروز جمعہ سترہ ربيع الاول کو ہوئي تھي۔ وہ شيعي روايات جو اس بات پر دلالت کرتي ہيں کہ آنحضرت (ص) کي ولادت بارہ ربيع الاول کو ہوئي: ۱۔ ابان بن عثمان احمر (متوفي: تقريبا 170 ہجري قمري) نے پيغمبر (ص) کي ولادت کے بارے ميں ايک کہاني نقل کي ہے جس ميں انہوں نے بارہ ربيع الاول کو آنحضرت (ص) کي ولادت کا دن قرار ديا ہے۔ (۳۴): عن عليّ بن إبراهيم، عن أبيه، عن ابن أبي عمير عن أبان بن عثمان رفعه بإسناده، قال: لمّا بلغ عبد الله بن عبدالمطلّب (إلي أن قال) فولد رسول الله صلي الله عليه وآله عام الفيل لاثنتي عشرة ليلة مضت من ربيع الأوّل يوم الاثنين... ۲۔ بحار الانوار ميں مواليد الائمہ (جسے ايک جگہ جہضمي سے منسوب کيا گيا ہے) سے نقل کرتے ہوئے جہاں سترہ ربيع الاول کو حضور (ص) کا يومِ ولادت کہا گيا ہے، وہيں دوسرا قول يعني بارہ ربيع الاول کا ذکر بھي کيا ہے۔ اس سے يہ ظاہر ہوتا ہے کہ دوسري اور تيسري صدي کي شيعي روايات ميں بارہ ربيع الاول کي روايت بھي ملتي تھي۔ (۳۵) ۳۔ ابن طاووس بھي، روايت کا ذکر کئے بغير، لکھتے ہيں کہ بارہ ربيع الاول کے بارے ميں بھي ايک روايت موجود ہے جو اسي دن کو پيغمبر (ص) کا يومِ پيدائش قرار ديتي ہے۔ اس لئے عبادات ميں احتياط کي شرط يہ ہے کہ روزِ ولادت کے مخصوص اعمال ان دونوں دنوں (بارہ اور سترہ ربيع الاول) کو انجام ديے جائے: قد روينا في کتاب التعريف للمولد الشريف عدّة مقالات أنّ اليوم الثاني عشر من ربيع الأوّل کانت ولادة رسول الله صلي الله عليه وآله فصومه احتياطا للعبادة بما يبلغ الجهد إليه (۳۶)۔ ۴۔ ايک اور اہم نکتہ يہ ہے کہ ہم نے عجم ميں اپنے بعض صحابيوں کي کتب ميں ديکھا ہے کہ مستحب ہے کہ بارہ ربيع الاول کے دن دو رکعات نماز، پہلي رکعت ميں ايک حمد اور تين بار سورہ کافرون جبکہ دوسري رکعت ايک حمد اور تين بار قل ہواللہ کے ساتھ ادا کي جائے۔ (۳۷) يہ نکتہ بھي اس بات پر دلالت کرتي ہے کہ عجمي شيعہ حضور (ص) کي تاريخ ولادت بارہ ربيع الاول کو ہي سمجھتے تھے۔ يہاں چند نکات کي طرف توجہ ضروري ہے: ۱۔ اگرچہ برادران اہل سنت کے درميان بارہ ربيع الاول کا قول زيادہ مشہور ہے ليکن سيرہ حلبيہ کے مولف کے بقول اس کي کوئي سند نہيں ملتي اور اہل سنت کے روائي اسناد کے مطابق آٹھ ربيع الاول کا قول زيادہ قوي ہے۔ ۲۔ عالمانہ محاسبے سے مجھے يہ معلوم ہوتا ہے کہ کليني اور مسعودي نيز اہل سنت کا قول نجموي اور ہيوي کي تاريخ کے مطابق نہيں ہوسکتا کيونکہ مختلف زائچوں سے يہ بات واضح ہوتي ہے کہ کيونکہ عامل الفيل بارہ ربيع الاول جمعے يا پير کا دن نہيں ہوسکتا۔ ليکن مشہور قول يعني جمعہ سترہ ربيع الاول کو اس تاريخ کے ساتھ مطابقت دي جاسکتي ہے۔ (۳۸) ۳۔ سترہ ربيع الاول کا قول نہ صرف شيعہ علماء کے درميان زيادہ مشہور ہے بلکہ شيعي روائي اسناد کي رو سے بھي زيادہ مستحکم ہے۔ سترہ ربيع الاول کي شہرت اس قدر زيادہ ہے کہ بعد ميں مجلسي نے لکھا: "اماميہ (شيعوں) کا اسي پر اتفاق ہے، اگرچہ مخالفين ميں سے اکثر نے بارہواں دن معين کررکھا ہے۔ صرف کليني نے ہي بارہويں دن کي بات کي ہے جو يا تو ان کے آزادانہ اختيار کي وجہ سے ہے يا پھر تقيے کي رو سے۔" (۳۹) ۴۔ ايسا نہيں ہے کہ اہل سنت کے درميان سترہ ربيع الاول کي روايت سرے سے موجود ہي نہ ہو۔ پہلے بھي سيرہ حلبيہ کي عبارت کے آخر ميں اس بات کي طرف اشارہ ہوچکا ہے۔ يہي بات "الاوائل عکسري" ميں بھي آئي ہے: قال أبو الحسن النسابة: رواه لنا أبو أحمد عنه ولد عليه السلام يوم الإثنين السابع عشر من ذي ماه، وهو اليوم العاشر من نيسان، وقد مضت من ملک أنوشروان أربع ثلاثون سنة وثمانية أشهر. (۴۰) ۵۔ کسي تاريخ کا مرسوم و مقبول ہوجانا: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کسي مورخ کي شہرت اور دوسروں پر اس کي بالادستي اس بات کا باعث بنتي تھي کہ اس کي بتائي ہوئي تاريخ عوام ميں مقبوليت عام حاصل کرلے اور کبھي کبھار حکومت خود کسي ايک تاريخ کو رسمي طور پر صحيح اعلان کرکے يہ کام انجام ديا کرتي تھي۔ مثال کے طور پر تيرہ رجب اور اس دن امام علي عليہ السلام کي ولادت ہونے کے سلسلے ميں شاہ سلطان حسين نے علماء کے ايک گروہ کے مشورے سے سرکاري سطح پر اس دن کا اعلان کيا تھا۔ (۴۱) يہ بات بھي دلچسپي سے خالي نہيں ہے کہ سترہ ربيع الاول کے دن رسول اللہ (ص) کي ولادت اور اس کے شيوع کے بارے ميں آقا رضي قزويني بھي يہي عقيدہ رکھتے ہيں۔ کليني کے عقيدے اور اس بات کي طرف اشارہ کرنے کے بعد کہ کتاب "مقنعہ" ميں شيخ مفيد نے بھي سترہ ربيع الاول کو ہي صحيح قرار ديا ہے، لکھتے ہيں: "چونکہ ايسے امور ميں شيخ طوسي اپنے استاد شيخ مفيد کي پيروي کرتے تھے، اس لئے انہوں نے بھي اسي (تاريخ) کا ذکر کيا اور اس طرح شيعوں نے بھي اسي تاريخ کو تسليم کرليا اور اسے مقبوليت مل گئي يہاں تک کہ اکثر و بيشتر عجمي علاقوں ميں بھي نوافل اور دعاؤں کے سلسلے ميں اسي کي پيروي کي جانے لگي، ليکن جو تاريخ مکہ اور مدينہ ميں قديم الايام سے اب تک رائج چلي آرہي ہے، وہ پہلي تاريخ ہي ہے۔" (۴۲) ۶۔ شيعوں نے ہميشہ سے رسول اللہ (ص) کي ولادت کا جو دن منايا ہے، کليني کي نظر ان سے مختلف ہے۔ ايک اہم سوال يہ ہے کہ کليني نے يہ بات کہاں سے لي ہے؟ کيا يہ کسي معصوم (ع) کي حديث ہے يا پھر انہوں نے اسے کسي اور متن سے نقل کيا ہے؟ سر دست جو بات کہي جاسکتي ہے وہ مختصر سي شباہت ہے جو رسول اللہ (ص) کي ولادت کے بارے ميں اس قول اور زبير بن بکار کے متن ميں پائي جاتي ہے، جو ابن کثير کي البدايہ والنہايہ اور مقريزي کي امتاع الاسماع ميں بھي آيا ہے اور جس ميں ايام تشريق ميں حضرت آمنہ کے حاملہ ہونے (وہي چيز جس کي طرف کليني نے بھي اشارہ کيا ہے) کو خاص طور پر قيد کيا گيا ہے اور جائے پيدائش کا بھي ذکر کيا گيا ہے۔ (۴۳)۔ ابن کثير نے زبير بن بکار سے جو کچھ نقل کيا ہے اور کافي ميں مقريزي کي عبارت سے زيادہ شباہت رکھتي ہے (۴۴)۔ اس عبارت کے ساتھ ہم کافي حد تک وثوق سے کہہ سکتے ہيں کہ کليني کي عبارت يا تو وہي زبير بن بکار کي عبارت ہے يا پھر دونوں کي عبارت کے لئے کوئي مشترکہ منبع اور ماخذ موجود ہے۔ ۶۔ مسار الشيعہ ميں شيخ مفيد کے اظہار سے لے کر ابن طاووس کے زمانے تک (جو کچھ انہوں نے "اقبال" ميں ذکر کيا ہے) (۴۵) شيعوں کے درميان سترہ ربيع الاول کي تاريخ ہي رائج رہي ہے اور ہميشہ اسي دن کي تعظيم و تکريم ہوتي رہي ہے۔ مسار الشيعہ ميں رسول اللہ (ص) کے يوم ولادت کے طور پر سترہ ربيع الاول کي تکريم کي تاکيد کے ضمن ميں اس دن کے آداب اور عبادات کے بارے ميں ہم يوں پڑھتے ہيں: "اور آل محمد (ص) کے شائستہ لوگوں نے ہميشہ سے اسي دن کي تکريم کي ہے اور اس کا حق پہچانا ہے اور اس کي حرمت کا خيال رکھا ہے۔۔۔" ۷۔ اس دن کي اہميت پر شيخ مفيد کي تصريح اور تاکيد خاندان رسالت کے نزديک شايد اس قول کي تنقيد اور نفي کے لئے ہے جو بارہ ربيع الاول کو پيغمبر (ص) کا يوم ولادت مانتا ہے اور جو اس زمانے ميں بھي بعض شيعوں کے لئے توجہ کا باعث بنا ہوا تھا۔ (۴۶) ۸۔ شيعي روايات کي روشني ميں ہم نے جو کچھ بارہ ربيع الاول کے بارے ميں ذکر کيا، ان سب کي بنا پر علامہ مجسلي کا قول جو کہتے ہيں کہ شيعوں کے درميان صرف کليني ہي ہيں جو بارہ ربيع الاول پر عقيدہ رکھتے ہيں (۴۷)، قابل قبول نہيں ہے، کيونکہ بعض شيعي منابع ميں اس نظريے کي تائيد ميں اور بھي روايات موجود ہيں۔ (۴۸)


منابع اور مآخذ:

۱۔ ديکھئے: آثار الباقيہ۔ تاليف: پرويز اذکائي، تہران، 2001ء، صفحہ نمبر 424؛ کشف الغمہ، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 14 ۲۔ تجزيہ و تحليل در تاريخ اسلام (تاريخ اسلام ميں تجزيہ و تحليل)، طلوع آفتاب نبوت۔ مصنف: سبحاني تبريزي، جعفر؛ مکتب اسلام، 1960ء، دوسرا سال، شمارہ نمبر ۵ (صفحات 61 سے 67 تک) ۳۔ الکافي، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 439 ۴۔ اثبات الوصيہ، صفحہ نمبر 124 ۵۔ کمال الدين و تمام النعمہ، مصنف: الشيخ الصدوق، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 196 ۶۔ زيج مفرد تہران، مثراث مکتوب، 2007ء، صفحہ نمبر 63 ۷۔ الذريعہ الي تصانيف الشيعہ، جلد نمبر 18، صفحہ نمبر 304 ۸۔ المفنعہ، صفحات نمبر 456 اور 121؛ مسار الشيعہ، صفحہ نمبر 50؛ نيز سيد بن طاووس نے اپني کتاب "اقبال الاعمال" ميں "حدائق الرياض" سے نقل کرتے ہوئے يہ قول ان سے منسوب کيا ہے۔ ۹۔ التہذيب، جلد نمبر ۶، صفحہ نمبر ۲؛ مصباح المتہجد، صفحہ نمبر 730، المبسوط، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 282؛ نہايہ الاحکام، صفحہ نمبر 169 ۱۰۔ کنز الفوائد، صفحہ نمبر 72 ۱۱۔ مراسم العلويہ، صفحہ نمبر 93 ۱۲۔ روضۃ الواعظين، صفحہ نمبر 70 ۱۳۔ مناقب آل ابي طالب عليہم السلام، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 149 ۱۴۔ اعلام الوري، صفحہ نمبر 13 ۱۵۔ غنيہ النزوع، صفحہ نمبر 148 ۱۶۔ السرائر، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 418 ۱۷۔ اقبال الاعمال، جلد نمبر 3، صفحہ نمبر 121 ۱۸۔ کشف الغمہ، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 14 ۱۹۔ العدد القويہ، صفحہ نمبر 110 ۲۰۔ تذکرۃ الفقہاء، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 278 ۲۱۔ رجوع کيجئے: فيسي دمشقي، محمد بن عبداللہ؛ جامع الآثار في مولد النبي المختار صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم؛ دار الکتب العلميہ، منشورات محمد علي بيضون، بيروت، لبنان، 2009ء، جلد نمبر 2 ۲۲۔ اسد الغابہ، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 122؛ کامل التواريخ، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 270 ۲۳۔ تاريخ ابن خلدون، جلد نمبر 2، صفحہ نمبر 4 ۲۴۔ المختصر في احوال البشر، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 110 ۲۵۔ تہذيب الاحکام، مصنف: شيخ الطائفہ، جلد نمبر 4، صفحہ نمبر 305 اور 306 ۲۶۔ مصباح المتہجد، مصنف: الشيخ الطوسي، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 820 ۲۷۔ الاقبال بالاعمال الحسنہ (ط۔ الحديثہ)، مصنف: السيد بن طاووس، جلد نمبر 3، صفحہ نمبر 130 ۲۸۔ الخصال، مصنف: الشيخ الصدوق، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 385 ۲۹۔ ايضا ۳۰۔ نيز ديکھئے: اس بارے ميں شيخ صدوق کي نقل کردہ ديگر دو روايات۔ اسي کتاب ميں، صفحہ نمبر 383 ۳۱۔ المحاسن، مصنف: احمد بن محمد بن خالد البرقي، جلد نمبر 2، صفحہ نمبر 347 ۳۲۔ ايضا ۳۳۔ مثال کے طور پر ديکھئے: الکافي، ط۔ دارالحديث، مصنف: الشيخ الکليني، جلد نمبر 7، صفحہ نمبر 593 ۳۴۔ کتاب المبعث والمغازي، تاليف: رسول جعفريان، قم، 1996ء، صفحہ نمبر 36 (کمال الدين، صفحہ نمبر 196 اور تفسير القمي، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 373 سے منقول) ۳۵۔ بحار الانوار، جلد نمبر 15، صفحہ نمبر 250 ۳۶۔ الاقبال، صفحہ نمبر 599 ۳۷۔ ايضا ۳۸۔ ديکھئے: ايضاح الانباء في تعيين مولد خاتم الانبياء صلي اللہ عليہ وآلہ و مقتل سيد الشہداء عليہ السلام: شہيد ميرزا علي ثقہ الاسلام تبريزي (شہادت 1330ق) تحقيق: خوئي، محمد الوانساز، مجلہ ميراث حديث شيعہ ؛ دفتر بيستم، فصل سوم؛ نيز ديکھئے: تقويم شمسي تاريخ اسلام: تاريخ اسلام؛ پديد آوردہ: زماني، علي؛ مجلہ درسہائے از مکتب اسلام: مرداد 1371، سال 32، شمارہ 4 ۳۹۔ بحار الانوار، جلد نمبر 15، صفحہ نمبر 248؛ نيز محدث نوري کا قول بھي ديکھئے: ميزان السماء، صفحہ نمبر 427 ۴۰۔ الاوائل، صفحہ نمبر 35 ۴۱۔ رجوع کيجئے: وقائع السنين ولاعوام، صفحہ نمبر 562، سيد عبدالحسين خاتون آبادي، تہران، اسلاميہ، 1973ء ۴۲۔ لسان الخواص، خطي نسخہ نمبر 3733، صفحہ 214 ۴۳۔ امتناع الاسماع، جلد نمبر 1، صفحہ نمبر 6 ۴۴۔ البدايہ والنہايہ، جلد نمبر 2، صفحنہ نمبر 261 ۴۵۔ اقبال الاعمال، صفحہ نمبر 601 ۴۶۔ نقد و بررسي سيري در مسار الشيعہ، مصنف: حسين جلالي، سيد محمد رضا؛ مترجم: جہانبخش جويا؛ مجلہ آيينہ ميراث، دورہ جديد، بہار و تابستان، 1386، شمارہ 36 اور 37۔ علمي ترويجي (23 صفحہ، از 293 تا 315) ۴۷۔ بحار الانوار، جلد نمبر 15، صفحہ نمبر 248 ۴۸۔ بعض اہم مآخذ: رسول اللہ (ص) کي ولادت بارہ يا سترہ ربيع الاول؟ (کليني اور مفيد کي آراء کا تجزيہ)، جناب رضي قزويني کے رسالہ مولوديہ کے ضميمے کے ساتھ (متوفي: 1096)، رسول جعفريان قاموس الرجال، نويسندہ: محمد تقي شوشتري، جلد نمبر 12، صفحات نمبر 3 اور 7۔ -------------------------------- گروه پاسخ‏گويي سايت پرسش و پاسخ پورتال اهل‏بيت (عليهم‏السلام) www.abp-miftah.com


فراہم کردہ جوابات لازمی طور پر عالمی اہل بیت ^ اسمبلی کی رائے کی عکاسی نہیں کرتے۔

نام
ایمیل
رائے